ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یوپی میں سیاسی موڑ، رائے بریلی میں سماجوادی پارٹی کی ریلی میں پہنچیں پرینکا گاندھی

یوپی میں سیاسی موڑ، رائے بریلی میں سماجوادی پارٹی کی ریلی میں پہنچیں پرینکا گاندھی

Thu, 02 May 2019 21:18:49    S.O. News Service

اوچاہار،2مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا رائے بریلی کے اوچاہار میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے پروگرام میں پہنچیں تو سب حیران رہ گئے۔دراصل اوچاہار سے ایس پی ممبر اسمبلی اور سابق وزیر منوج کمار پانڈے نے ایک پروگرام کاانعقادکیاتھا جس میں مہمان خصوصی کے طور پر پرینکا گاندھی کو بلایا گیا تھا۔اسٹیج پر ایس پی کا پوسٹر بھی لگا ہوا تھا جس میں ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کی تصویر تھی،یہ پروگرام سونیا گاندھی کی حمایت میں رکھاگیاتھا۔جہاں ایک طرف ایس پی-بی ایس پی کے سربراہ کانگریس پر حملہ آور ہونے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتے، ایسے میں پرینکا کا ایس پی کے عوامی جلسے میں جانے سے سیاسی گلیاروں میں ہلچل تیز ہے۔بتایا جاتا ہے کہ منوج کمار پانڈے کے کانگریس میں اچھے تعلقات ہیں۔اس لیے انہوں نے پرینکا کو اپنے پروگرام میں بلایا تھا،ساتھ ہی ایس پی-بی ایس پی نے یہاں سے اپنا کوئی امیدوار نہیں اتارا ہے، ایسے میں مانا جا رہا ہے کہ دونوں پارٹیاں یہاں سونیا کو حمایت دے رہے ہیں۔پرینکا نے یہاں ایس پی کے کارکنوں سے خطاب کیا۔یہی نہیں پرینکا گاندھی کے قافلے میں بھی اکھلیش یادو کے حامی سرخ ٹوپی پہنے دکھائی دئے۔ایک دن پہلے ہی پرینکا گاندھی کا وہ بیان کافی بحث میں آیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کانگریس نے کئی سیٹوں پر بی جے پی کی شکست یقینی بنانے کے لیے انہوں نے ووٹ کاٹنے والے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ان کے اس بیان پر اکھلیش یادو نے جوابی بھی کیا تھا۔اکھلیش یادنے کہاتھاکہ میں ان باتوں پر یقین نہیں کر سکتا ہوں کہ کانگریس نے کہیں ایسا امیدوار اتارا ہو جو کمزور ہو،کوئی بھی پارٹی ایسا نہیں کرتی ہے،آج لوگ ان کے ساتھ نہیں ہیں لہٰذا اس طرح کی باتیں کر رہے ہیں۔ اس کے بعدپرینکاگاندھی نے یو ٹرن لیتے ہوئے بیان دیاہے کہ کانگریس نے ہر سیٹ پر مضبوط امیدوار اتارے ہیں جو بی جے پی کو نقصان پہنچائیں گے۔


Share: